بجلی قیمتوں میں اضافہ منی بجٹ ہے ‘ میاں کامران سیف

جمعرات 11 جون 2015 16:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو منی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کے بعد اب منی بجٹ آئیں گے جس کا آغاز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے شروع ہوگیا ہے ،آئی ایم ایف کے مطالبہ پر عوام پر بجلی بم گرایا گیا ہے تو انتہائی تشویشناک اور عوام دشمن فیصلہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے تنخواہ میں ساڑھے سات فیصد اضافہ کیا جبکہ صرف بجلی کی قیمتوں میں 3روپے سرچارج کی مد اور اڑھائی روپے سبسڈی واپس لیکر5.50روپے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا جو سفید پوش اور غریب عوام پر ظلم ہے ۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ بجٹ کے ثمرات اب ہر ماہ میں مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کی صورت میں سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کی خبریں گردش کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں غریب کو کوئی ریلیف نہیں دیا بجٹ کے بعد اشیائے خورودونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے منافع خوروں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو قیمتوں میں اضافہ کرکے تکلیف بھی نہ دے۔

متعلقہ عنوان :