کم کاردیشیان کو بالی ووڈ فلم میں اداکاری کی پیشکش
تازہ ترین : 1
کم کاردیشیان کو بالی ووڈ فلم میں اداکاری کی پیشکش

کم کاردیشیان کو بالی ووڈ فلم میں اداکاری کی پیشکش

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)بالی ووڈ کے متنازعہ ہدایتکار فیصل سیفی نے امریکی ٹی وی اداکارہ اور ریالٹی شو سٹار کم کاردیشیان کو اپنی فلم میں اداکاری کی پیشکش کی ہے۔ فیصل سیفی کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ کی تاریخ کی سب سے گندی اور ہیجان خیز فلم بنانا چاہتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ کم کاردیشیان ان کی فلم میں کام کرنے پر رضامند ہو جائیں گی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم کا نام فار آڈلٹس اونلی رکھا گیا ہے اور اسے ہندی کیساتھ ساتھ تامل اور تیلوگو زبانوں میں بھی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کم کاردیشیان کو فلم کا سکرپٹ بھجوا دیا گیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ انہیں بھی فلم کا آئیڈیا بہت پسند آئے گا۔ ہم تب تک ان کا انتظار کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ ستمبر میں شروع ہو گی جبکہ اس میں تیلوگو فلم کے ہی ایک اداکار کو بطور ہیرو لیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 16:37:15

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں