کسنگ سین سے پہلے لہسن کھا لیں‘ جینیفر لارنس کا انوکھا مذاق
تازہ ترین : 1
کسنگ سین سے پہلے لہسن کھا لیں‘ جینیفر لارنس کا انوکھا مذاق

کسنگ سین سے پہلے لہسن کھا لیں‘ جینیفر لارنس کا انوکھا مذاق

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر لارنس اپنی حس مزاح کی وجہ سے خاصی مقبول ہیں اور اب ان کے کو سٹار لیام ہیمز ورتھ نے بھی ان کی اس خوبی سے کچھ مزید پردہ ہٹایا ہے۔ جینیفر لارنس اور لیام ہیمز ورتھ نے ہنگر گیمز فلم سیریز کی تمام فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کی۔ ان فلموں میں دونوں کو کوئی بار کسنگ سینز بھی عکسبند کروانا پڑے۔

اس حوالے سے لیام ہیمز ورتھ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایسے کسی بھی منظر سے پہلے جینیفر لارنس کوئی نہ کوئی شرارت ضرور کرتی تھیں۔ یا تو وہ لہسن چبا کر سیٹ پر پہنچتی تھیں یا پھر ٹیونا مچھلی کھا کر آتی تھیں اور ان کے منہ سے خاصی گندی بدبو آتی تھی۔ ساتھ ہی وہ ایسے منظر سے پہلے بتا بھی دیتی تھیں کہ انہوں نے کیا کھا رکھا ہے اور یہ بھی کہ انہوں نے دانت برش نہیں کئے۔

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 16:34:52

اپنی رائے کا اظہار کریں