سلمان خان، شاہ رخ اور عامر کی خاطر ٹوئٹر چھوڑنے کو تیار
تازہ ترین : 1
سلمان خان، شاہ رخ اور عامر کی خاطر ٹوئٹر چھوڑنے کو تیار

سلمان خان، شاہ رخ اور عامر کی خاطر ٹوئٹر چھوڑنے کو تیار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)بالی ووڈ کے خانز کے بیچ دوستی کا رشتہ حال ہی میں قائم ہوا ہے۔ اس رشتے کو بچانے اور مضبوط بنانے کیلئے تینوں ہی خانز کی جانب سے بھرپور کوششیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ جیسا کہ گزشتہ دنوں سلمان خان کا بجرنگی بھائی جان کا پہلا ٹیزر شاہ رخ اور عامر خان نے ٹوئٹر کے ذریعے ریلیز کیا تھا۔ اپنی فلم کی پروموشن کا بدلہ سلمان خان نے یوں چکایا ہے کہ ٹوئٹر پر متحرک ٹرولرز کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے اور شاہ رخ، عامر کا مذاق اڑانا نہ چھوڑا تو وہ ٹوئٹر چھوڑ دیں گے۔

گزشتہ روز سلمان خان ٹوئٹر پر کافی متحرک رہے اور انہوں نے اپنے فالورز سے کہا کہ وہ پہلے بھی ٹوئٹر پر نہیں تھے، ایکٹو ہونے کے بعد بھی کم ہی ٹوئٹ کرتے ہیں اور اگر اب بھی چھوڑ دیں گے تو کون سی بڑی بات ہوگی۔ اس لئے مداح انہیں مجبور مت کریں کہ وہ ایسا کریں۔ انہوں نے کہ شاہ رخ اور عامر کو بھی یہ سب کچھ بالکل پسند نہیں ہے۔ جو ہم تینوں کو ناپسند کرتا ہے، وہ ہمیں ان فالو کردے تاکہ خوش رہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 16:28:55

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

اپنی رائے کا اظہار کریں