جنوبی وزیرستان کے قبائلی رہنماؤں کا بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پاک فوج ..
تازہ ترین : 1
جنوبی وزیرستان کے قبائلی رہنماؤں کا بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ..

جنوبی وزیرستان کے قبائلی رہنماؤں کا بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پاک فوج کا ساتھ دینے کا اعلان

وانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) جنوبی وزیرستان کے قبائلی رہنماؤں بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پاک فوج کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ رستم بازار وانا میں مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قبائلی زعماء ملک گل جنان،ملک ،میراعظم خان،ملک احسان اللہ نے کہاکہ ہندوستان کی جانب سے لگائے گئے الزامات،پراپیگنڈہ اور دھمکیوں کا بھرپور جواب دیاجائیگا۔

انھونے کہاکہ پاکستان ایک اسلامی ایٹمی قوت ہے اور فوج د نیا کے صفحہ اول کی افواج میں سے ہے۔ملک گل جنان نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے ملک کی سا لمیت عزیز ہے جس کا دفاع قبائلی اچھی طرح کرنا جانتے ہیں انھوں نے کہاکہ قبائل اور پورے پاکستانی قوم کو پاک فوج اور انکے اداروں پر فخر ہے۔جوقابلیت ،مہارت اور جذبہ ایمانی کانام ہے جس کے لئے ہر قسم قربانی دینے کے لئے تیار ہے جس کی شب وروز کے قربانیوں سے ملک میں امن پہلے سے بہتر ہے ۔ہمیں بحیثیت ایک قوم ان نوجوانوں کی قربانیوں کو بھول نہیں سکتے اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دینگے۔ہم اس سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ایک ہیں ہندوستان کو چاہئے کہ دن میں خواب دیکھناچھوڑ دے۔

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 16:22:36

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں