ترسیلات زر16ارب63کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
جمعرات 11 جون 2015 16:17
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران ریکارڈ 16ارب 63کروڑ 27 لاکھ60 ہزار ڈالر وطن بھجوائے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بھجوائی گئی 14ارب 33کروڑ 83لاکھ 80 ہزار ڈالر کی رقم سے 2ارب29کروڑ43لاکھ80ہزار ڈالر یا 16 فیصد زیادہ ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مئی 2015 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات1ارب 66کروڑ 31 لاکھ ڈالر رہیں جو اپریل 2015 کے مقابلے میں 1.37فیصد اورمئی 2014ء کے مقابلے میں 15.46 فیصد زائد ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ سعودی عرب سے 52کروڑ 83 لاکھ 40 ہزار ڈالر،، متحدہ عرب امارات 39کروڑ 93 لاکھ 50 ہزار ڈالر،امریکا 22کروڑ 11 لاکھ ڈالر، برطانیہ 19کروڑ 41لاکھ 50 ہزار ڈالر، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) سے 19کروڑ 6لاکھ 60 ہزار ڈالر، یورپی یونین کے ملکوں سے 2 کروڑ 85 لاکھ ڈالر اور ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے 10کروڑ 10 لاکھ ڈالر موصول ہوئے تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.