عراقی سرداروں کو اسلحہ فراہمی ہماری عالمی ذمہ داری ہے،حکومت الانبار پر داعش کے کنٹرول سے پہنچنے والے نقصان کی تلافی کے لئے کوشاں ہے ،عراقی وزیر مالیات ہوشیارزیباری

جمعرات 11 جون 2015 16:14

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) عراق کے وزیر مالیات ھوشیار زیباری نے نے کہاہے کہ ان کی حکومت الانبار پر داعش کے کنٹرول سے پہنچنے والے نقصان کی تلافی کے لئے کوشاں ہے۔ عرب نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ عراق میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے ان کی حکومت پر جو بین الاقوامی ذمہ داریاں ہیں، ان میں سنی قبائل کو اسلحہ اور تربیت فراہمی بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ھوشیار زیباری کا کہنا تھا کہ الانبار کا داعش کے ہاتھ لگنا ایک ایسی زمینی حقیقت ہے کہ ہم جسے تبدیل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ہماری حکومت، الحشد الشعبی اور بین الاقوامی اتحاد نے رمادی کا کنڑول حاصل کرنے کی سرتوڑ کوششیں کیں، ہم نے مختلف محاذوں پر پیش قدمی بھی دکھائی۔بین الاقوامی اتحادی افواج نے اسلحہ فراہمی کا عمل بھی تیز کیا اور فضائی حملوں میں بھی تیزی لائی۔ ہماری ذمہ داریاں واضح ہیں جن میں داعش کے خلاف لڑنے والے سنی قبائل اور سرداروں کو زیادہ سے زیادہ اسلحہ فراہم کرنا ہے۔ یہی ایک ایسا امر ہے کہ جس کے ذریعے داعش کی شکست کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :