میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر بدھ بھکشو کے مظالم کا سلسلہ جاری،عالمی برداری اور مسلم امہ نے چپ سادھ لی

جمعرات 11 جون 2015 16:13

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر بدھ بھکشو کی جانب مظالم کا سلسلہ جاری ہے، عالمی برداری اور مسلم امہ نے ایک بار پھر اس سنگین مسئلے پر چپ سادھ لی ہے،میانمار روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسند بدھوں نے میانمار میں مسلمانوں پر زمین تنگ کررکھی ہے۔

(جاری ہے)

میانمار کے روہنگین مسلمانوں کی حالت زار پر عالمی برادری کی بے حسی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ اپنے ہی وطن میں شہریت کے حق سے محروم ہزاروں مسلمان کشتیوں میں سمندری موجوں کے رحم وکرم پر ہیں۔ مسلم نسل کش فسادات میں اب تک ہزارں مسلمان جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ سرکاری کیمپوں میں مقیم مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک اور زیادتی کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر روہنگیا مسلمانوں کے لئے آواز بلند کی جس کے بعد کچھ عالمی تنظیمیں حرکت میں آئیں مگر چند ہی دنوں میں معاملے پر چپ سادھ لی گئی۔

متعلقہ عنوان :