بچوں کی پیدائش پر باپ کو ملے گی ایک سال کی چھٹی، تنخواہ کے ساتھ
تازہ ترین : 1
بچوں کی پیدائش پر باپ کو ملے گی ایک سال کی چھٹی، تنخواہ کے ساتھ

بچوں کی پیدائش پر باپ کو ملے گی ایک سال کی چھٹی، تنخواہ کے ساتھ

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون2015ء)کچھ کمپنیاں پہلی بار بچے کا باپ بننے پر ملازمین کو چند ہفتوں کی چھٹیاں دیتی ہیں مگر ورجن جلد ہی اپنے ملازمین کو پہلی بار باپ بننےپر ایک سال کی چھٹی بمع تنخواہ دے گا۔ ایسے ملازمین جنہیں کمپنی میں ملازمت کرتے ہوئے 2 سال سے کم عرصہ ہوا ہے وہ ایک سال تک 25 فیصد تنخواہ پائیں گے جبکہ 4 سال سے زیادہ عرصہ سے کام کرنے والوں کو ایک سال تک 100 فیصد تنخواہ دی جائےگی۔

اس پالیسی کا اطلاق ایسے افراد پر بھی ہوگا جو بچہ گود لیں گے۔ ورجن گروپ کے بانی سر رچرڈ برانسن کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے ملازمین کا خیال رکھیں گے تو وہ آپ کے کاروبار کا خیال رکھیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ تین پوتوں کا دادا ہو تے ہوئے مجھے پتہ ہے کہ بچے کے پیدا ہونے پر پہلے سال کس طرح محنت کرنی پڑتی ہے۔

اس خبر کا حوالہ

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 16:09:21

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں