ایوان بالا میں بجٹ بحث پر سینیٹرز کی عدم دلچسپی
تازہ ترین : 1

ایوان بالا میں بجٹ بحث پر سینیٹرز کی عدم دلچسپی

چیئرمین سینٹ مضطرب نظر آئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ایوان بالا میں بجٹ پر بحث سے سینیٹرز کی عدم دلچسپی اور ایوان میں اظہار خیال نہ کرنے پر چیئرمین سینٹ شدید مضطرب نظر آئے ۔ نہال ہاشمی ، نسرین جلیل سمیت دیگر نے تیاری نہ ہونے کا بہانہ بنا کر ایوان میں بحث کرنے سے انکار کیا تو چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ اگر کوئی نہیں بولنا چاہتا تو مجھے بتایا جائے کہ میں اجلاس ملتوی کر دیتا ہوں تاہم اس موقع پر چیئرمین سینٹ خاموشی کے بعد بے بسی کے عالم میں بیٹھ گئے ۔

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 15:19:12

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں