بھارتی حکمرانوں کا ٹرا ئیل ہو نا چا ہیے ،رحمان ملک
جمعرات 11 جون 2015 15:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلی دفعہ دھمکی نہیں دی یہ اس وقت سے دھمکیاں دے رہا ہے جب سے پاکستان وجود میں آیا ہے‘ فارم 15 تیس سے پینتیس ہزار تک نظر نہیں آئے‘ حکومت کو پانچ سال پورے کرنے چاہئیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کی مذمت کرتا ہوں اور ساتھ ہی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے بنگلہ دیش بنانے میں کانگریس سازش کو بے نقاب کیا جو اس وقت پاکستان کو تورنے اور قتل عام میں ملوث تھے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے تسلیم کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں قتل عام اور پاکستان کو توڑنے کی سازش میں بھارت ملوث تھا اس حوالے سے اس وقت کے بھارتی حکمرانوں کے خلاف ٹرائیل ہونا چاہئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے مودی کے خلاف آواز میں نے اٹھائی ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ ہم برما کی عوام کے لئے آواز اٹھا رہے ہیں مگر یہ مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ برما کی عوام کے حقوق کے لئے اقوام متحدہ میں اس مسئلے کو اٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ برما کے مسلمانوں کے لئے آواز اٹھائے اور مسلم امہ کو جاگنا ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اصف علی زرداری بیان دے چکے ہیں۔ کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ فارم 15 کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن انکوائری کر رہا ہے جبکہ فارم 15‘ تیس سے پینتیس ہزار نظر نہیں آئے اور باقی جو تھیلوں میں ہیں وہ بھی مکمل نہیں ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی شکست پر افسوس ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں بول ٹی وی کو لائسنس نہیں دیا گیامزید اہم خبریں
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.