بھارت کے میانمار میں آپریشن سے متعلق بھارت کے میڈیا کے آپس میں متضاد بیانات نے بھارتی دعوے کو مشکوک بنا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 جون 2015 15:16

بھارت کے میانمار میں آپریشن سے متعلق بھارت کے میڈیا کے آپس میں متضاد ..

بھارت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 11 جون 2015 ء) : بھارتی میڈیا نے بھی میانمار میں آپریشن کی بڑھا چڑھا کر رپورٹنگ کی جس نے بھارت کے میانمار میں آپریشن کے دعوے کو مزید مشکوک بنا دیا ہے، میڈیا کے مطابق انڈیا ٹوڈے نے تفصیلات سے آگاہ کیا کہ بھارت نے میانمار میں آپریشن کے دوران 50 سے 100 باغیوں کو ہلاک کیا گیا، اور آپریشن تین بجے شروع ہوا اور رات تک جاری رہا، جبکہ بھارت اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے باغیوں کے دو کیمپوں کو نشانہ بنایا اور آپریشن محض 45 منٹ جاری رہا.

اب اگر نقشے پر دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے دونوں کیمپس ایک دوسرے سے طویل فاصلے پر موجود ہیں اب یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ بھارتی فوج نے 45 منٹ میں کس طرح اتنا طویل فاصلہ طے کر کے آپریشن کیا اور باغیوں کو نشانہ بنایا. بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ میانمار کی حکومت کو حملے سے پہلے آگاہ کیا گیا تھا لیکن وزارت دفاع کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا کہ حکومت کو اس لیے آپریشن سے متعلق نہیں بتایا گیا تھا کہ خفیہ آپریشن سے پردہ نہ اٹھ جائے.

متعلقہ عنوان :