قومی اسمبلی اجلاس، خورشید شاہ نے پرویز الٰہی کی نشست پر جا کر استقبال کیا

جمعرات 11 جون 2015 15:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے چوہدری پرویز الٰہی کا ان کی نشست پر جا کر استقبال کیا اور کافی دیر تک ان سے تبادلہ خیالات کرتے رہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مسلم لیگ(ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کافی عرصہ بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے تو قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ان کا نشست پر جا کر استقبال کیا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کافی دیر تک تبادلہ خیالات کرتے رہے۔ نیز سید جاوید علی شاہ سمیت متعدد (ن) لیگ لیگی ارکان نے بھی ان کی نشست پر جا کر چوہدری پرویز الٰہی سے مصافحہ کیا اور حال و احوال پوچھتے رہے۔