”پیمکس“ نے کم گہرے پانی کی آئل فیلڈ دریافت کرلی، دولاکھ بیرل روزانہ پیداوار کا امکان

جمعرات 11 جون 2015 15:00

میکسیکو سٹی ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) میکسیکو کی قومی تیل کمپنی”پیمکس“ نے خلیج میکسیکو میں کم گہرے پانی کی آئل فیلڈ دریافت کرلی جس سے تیل کی دولاکھ بیرل روزانہ پیداوار کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایمیلیو لوزووا کے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق تیل کے یہ ذخائر خلیج میکسیکو میں چار مختلف مقامات پر ملے ہیں جن سے توقع ہے کہ دولاکھ بیرل روزانہ پیداوار حاصل کی جاسکے گی۔انھوں نے کہا کہ ان ذخائر سے پیداوار 16 ماہ کے عرصے میں شروع کی جاسکے گی جبکہ مکمل پیداوار کیلئے 20 ماہ تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ آئل فیلڈ کے ذخائر 350 ملین بیرل سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :