وزیراعظم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 11 جون 2015 14:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے جس میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعرات کے روز یہاں وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے صوبے میں دوران الیکشن دھاندلی سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں بدترین دھاندلی کی گئی ہے ہم الیکشن نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔ اس موقع پر مولانا فضل لارحمان وزیراعظم کو صوبے میں ری الیکشن کے مطالبہ کی حمایت کرنے کے لئے بھی آمادہ کرنے کی کوشش کی جس پر وزیراعظم نواز شریف نے انہیں یقین دلایا کہ صوبے کی تمام جماعتوں کا جو متفقہ فیصلہ ہو گا وہ ہمیں بھی منطور ہو گا۔