کنگنارناوت کا ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ
تازہ ترین : 1
کنگنارناوت کا ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ

کنگنارناوت کا ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) بالی ووڈ کی کوئین کنگنارناوت نے اداکاری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعدہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے کہا کہ انتھک محنت اور اچھی کارکردگی کے باعث بھارتی فلم انڈسٹری میں مقام بنایا ہے جس کے بعد اب آگے بڑھنے سے متعلق سوچنا شروع کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ کیریئر میں کامیابی کے لیے اچھے اسکرپٹ اور ڈائریکٹرکی مدد کی ضرورت ہوتی ہے تاہم ایسانہ ہوا تو ہدایت کاری کی طرف جانے کا ارادہ ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ کنگنا رناوت کی ریلیز ہونے والی فلم”تنو ویڈز منوریٹرن“ نے باکس آفس پردھوم مچا دی ہے اور فلم نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 14:40:01

اپنی رائے کا اظہار کریں