پوپ فرانس کی روسی صدر سے ملاقات
تازہ ترین : 1

پوپ فرانس کی روسی صدر سے ملاقات

ویٹی کن سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء )مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے روسی صدر ولادی میر پوٹن پر خطّے میں امن قائم کرنے کو کوششوں کو تیز کرنے کے لیے زور دیا ویٹیکن سٹی میں ہونے والی پچاس منٹ طویل اس ملاقات میں پوپ نے پوٹن سے کہا کہ مشرقی یوکرائن کے موضوع پر مذاکرات کے لیے فضا سازگار کرنے کے علاوہ منسک امن معاہدے پر عمل درآمد کیا جانا لازمی ہے۔ پوپ فرانسس کے بقول اس مقصد کے لیے روسی حکومت کو اپنی کوششوں کا دائرہ وسیع کرنا ہو گا۔ منسک میں چار ماہ قبل فائر بندی معاہدہ طے پایا تھا، جس کے بعد سے یوکرائنی فوج اور باغیوں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 14:29:40

اپنی رائے کا اظہار کریں