مودی کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں تو ان کے دل میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کی عکاسی ہوتی ہے، بھارت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا
وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
جمعرات 11 جون 2015 14:26
اسلام آباد ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ صوبہ خیرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ناکام ہو چکی ہے، صوبہ میں ترقیاتی منصوبے شروع نہیں کئے جبکہ امن و امان کی صورتحال خراب ہے، بھارت کے وزیراعظم مودی کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں تو ان کے دل میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کی عکاسی ہوتی ہے، پاکستان امن ملک ہے، بھارت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ابتری کی طرف گامزن ہے، ہم بھارت سے زیادہ مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے عوام خوشحال زندگی بسر کریں۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہندوستان کے لئے صرف خیبرپختونخوا کے عوام کو بھیجا جائے تو بھارت کا ایسا حل کر دیں گے کہ وہ یاد رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو چائنہ کے ساتھ معاہدے ہضم نہیں ہو رہے، وہ پاکستان کو خوشحال ہوتے نہیں دیکھ سکتا، بھارت کے وزیراعظم مودی کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں تو ان کے دل میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کی عکاسی ہوتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، بھارت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں صوبہ خیبرپختونخوا میں سہ فریقی اتحاد کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صوبہ میں دھاندلی کے خلاف عوام نکلے تھے، کسی جگہ پر بھی تجارتی مراکز کو زبردستی بند نہیں کرایا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے، گزشتہ دو سالوں کے ودران صوبہ میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا بلکہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے رکھے گئے فنڈز بھی منصوبے شروع نہ کرنے کی وجہ سے لیپس ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں بلدیات انتخابات میں دھاندلی کی وجہ سے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک استعفیٰ دیدیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.