ویت نام میں پہلے جوہری بجلی گھر کی تعمیر کیلئے جگہ خالی کرانے کا پروگرام منظور

جمعرات 11 جون 2015 14:20

ھنوئی ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ویت نام کے وزیر اعظم نگوئین تان زونگ نے ملک کے پہلے جوہری بجلی گھر کی تعمیر کیلئے جگہ خالی کرائے جانے کے حکومتی پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے مطابق ویت نام کے جنوبی صوبے نینھتوآن کے 2 علاقوں میں رہائش پذیر ایک ہزار 280 کنبوں کو دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا کیونکہ ان کے آبائی علاقوں میں 2 جوھری بجلی گھر یعنی 'نینھتوآن ون' اور ' نینھتوآن ٹو' بنانے کا منصوبہ ہے۔

بجلی گھر ' نینھتوآن ٹو' جاپانی شراکت داروں کی مدد سے بنایا جائے گا۔ مقامی باشندوں کی منتقلی کے پروگرام پر عمل درآمد 2018 تک مکمل کیا جائے گا۔ جوھری بجلی گھر 'نینھتوآن ون' کو 2024 میں چالو کئے جانے کا منصوبہ ہے۔واضح رہے کہ ویت نام کی تاریخ میں پہلا جوھری بجلی گھر روس کی مدد سے تعمیر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :