بینک آف نیوزی لینڈ نے قرضوں پر شرح سود میں 0.25 فیصد کمی کر دی

جمعرات 11 جون 2015 14:18

ولنگٹن ۔11جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) نیوزی لینڈ کے مرکزی بینک نے قرضوں پر شرح سود میں 0.25 فیصد کمی کر دی جس کی وجہ توقع سے کم مہنگائی ہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کو بینک آف نیوزی لینڈ نے قرضوں میں شرح سود پر 0.25فیصد کمی کرتے ہوئے نئی شرح 3.25فیصد مقرر کر دی جس کا مقصد توقع سے انتہائی کم افراط زر کو درمیانے درجے تک لانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمی چار سال سے زائد عرصے کے بعد کی گئی ہے ۔ قبل ازیں قرضوں پر شرح سود 3.50 فیصد تھی ۔ ملک میں اس وقت مہنگائی کی شرح 0.1 فیصد ہے جبکہ ہدف 1.0سے 3.0فیصد تک لانا ہے ۔