کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار اہلکار جاں بحق
تازہ ترین : 1

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار اہلکار جاں بحق

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے پشتون آباد میں جمعرات کو نامعلوم ملزمان نے پولیس وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاکر راستے میں ہی دم توڑ ہوگئے۔واقعہ کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پولیس کے 3 سپاہی اور ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) شامل ہے۔واقعے کے بعد فرنٹیر کور (ایف سی) اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 14:14:14

اپنی رائے کا اظہار کریں