Live Updates

رمضان المبارک ،مسجد اقصی میں روزہ داروں کیلئے60 ہزار افراد کی افطاری کا اہتمام

جمعرات 11 جون 2015 14:09

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) مسجد اقصیٰ کی انتظامی کمیٹی نے رمضان المبارک کے دوران نمازیوں اور روزہ داروں کی خدمت کیلئے قبلہ اول میں 60 ہزار افطاریوں انتظام کیا گیا ہے اس کے علاوہ نمازیوں کو قبلہ اول میں لانے کیلئے البیارق فاؤنڈیشن کی جانب سے 1600 بسیں بھی فراہم کی جائینگی۔اقصیٰ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر امیر الخطیب نے بتایا کہ ماہ رمضان کے دوران روزانہ کی بنیاد پر قبلہ اول میں افطاری کا پروگرام ہوگا اور تقریبا 60ہزار افراد افطار کرینگے۔

اس کے علاوہ مجموعی طورپر 1600چلائی جائینگی جن میں اندرون فلسطین، بیت المقدس اور مغربی کنارے سے نمازیوں کو قبلہ اول میں لانے میں مدد دی جائیگی۔افطاری کے علاوہ سحری کا بھی بھرپور انتظام کیا گیا ہے جو نمازی رات قبلہ اول میں گزاریں گے ان کیلئے سحری کے کھانے کا بھی انتظا م ہوگا۔

(جاری ہے)

سحری میں پانی، کھجور، دودھ اور روٹی مہیا کی جائیگی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قبلہ اول میں افطار کی زیادہ سے زیادہ کوشش کریں تاکہ صہیونی دشمنوں کو یہ پیغام دیا جاسکے فلسطینی قوم قبلہ اول کو تنہا نہیں چھوڑ رہی ہے۔

دوسری جانب البیارق فاؤنڈیشن کے سربراہ وفیق درویش کا کہنا ہے کہ انہوں نے ماہ صیام کے دوران زیادہ سے زیادہ نمازیوں کو قبلہ اول میں لانے کا انتظام کیا ہے۔ اس سلسلے میں ماہ صیام میں 1600 بسیں چلائی جائیں گی جن میں فلسطین بھر سے نمازیوں کی قبلہ اول میں مفت آمدوورفت کا انتظام کیا جائے گا۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :