امید ہے قومی ٹیم سری لنکامیں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کر یگی:جاوید میانداد

جمعرات 11 جون 2015 14:01

امید ہے قومی ٹیم سری لنکامیں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کر یگی:جاوید ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11جون۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے سری لنکا میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں 57سالہ جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف سیریزکے لیے ان کی نیک خواہشات قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ ٹیم سری لنکا میں عمدہ پرفارم کر ے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ ملک میں سکول کرکٹ پر توجہ نہیں دی جارہی ہے، سکول کرکٹ ہی اصل کرکٹ ہے،انہیں آج کے دور کے قومی کھلاڑیوں کی فٹنس اور انجریز پر حیرت ہوتی ہے۔جاوید میانداد کے مطابق بنگلہ دیش کیخلاف شکست کھیل کا حصہ ہے،قومی ٹیم کو ہیڈ کوچ نہیں بلکہ ایڈوائزر کی ضرورت ہے۔