چناری اور گردو نواح میں پی ٹی سی ایل کی ناقص سروس سے عوام علاقہ تنگ آ گئے

جمعرات 11 جون 2015 13:46

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)چناری اور گردو نواح میں پی ٹی سی ایل کی ناقص سروس سے عوام علاقہ چناری تنگ آ چکے ہیں چناری میں پی ٹی سی ایل کے سگنل گھنٹوں غائب رہتے ہیں انٹر نیٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا متعدد بار پی ٹی سی ایل کی خراب سروس کی شکایات کی گئیں مگر پی ٹی سی ایل حکام کے کان تک جوں بھی نہ رینگی پی ٹی سی ایل EVO,WINGLE کا استعمال چناری کی عوام کے لیے درد سر بن کر رہہ گیا ہے مہنگے ترین پیکجز ،ناقص سروس ،سروس کا گھنٹوں غائب رہنا روز کا معمول بن چکا ہے عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر چناری اور گردو نواح میں پی ٹی سی ایل انٹر نیٹ کی سروس ٹھیک نہ کی گئی تو زبردست احتجاج کریں گئے عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے چناری میں بہتر سروس فراہم کریں