جو لوگ خدمت خلق کو اپنا شعار بنا لیتے ہیں وہ دنیا سے الوداع ہونے کے باوجود لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں‘لوگ ان کے کارناموں کو یاد کر کہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں

آزاد کشمیر کے وزیر زراعت و امور حیوانات سید بازل علی نقوی کا تقریب سے خطاب

جمعرات 11 جون 2015 13:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) آزاد کشمیر کے وزیر زراعت و امور حیوانات سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ جو لوگ خدمت خلق کو اپنا شعار بنا لیتے ہیں وہ دنیا سے الوداع ہونے کے باوجود لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں اور لوگ ان کے کارناموں کو یاد کر کہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔راجہ محمد شفیق خان مرحوم بھی وہ سیاسی کارکن تھے جنہوں نے ساری زندگی لوگوں کی خدمت میں صرف کی۔

ہم اس موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت و امور حیوانات سید بازل علی نقوی نے راجہ محمد شفیق المعروف کرنل صاحب کی پہلی برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ’قلم‘سید محمد اسحق نقوی، پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور صحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔وزیر زراعت نے کہا کہ راجہ محمد شفیق ایسے سیاسی کرکن تھے جنہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق سیاسی سفر جاری رکھا اور صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر مرحوم کے دست راست رہے۔انہوں نے اپنی ساری زندگی عوام کی خدمت میں گزاری اور پارٹی کی خاطر سرگرم عمل رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :