بجٹ میں عوام کو اشیاء ضروریا کی قیمتوں میں کمی ہونی چاہیئے ‘وفاقی بجٹ غریب عوام کے لیئے مصیبتوں کا نیا پہاڑ ہے ‘غریب عوام کو بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا

ایم کیو ایم آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر طاہر کھوکھر نے وفاقی بجٹ کو مسترد کر دیا

جمعرات 11 جون 2015 13:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ایم کیو ایم آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو اشیاء ضروریا کی قیمتوں میں کمی ہونی چاہیئے ۔وفاقی بجٹ غریب عوام کے لیئے مصیبتوں کا نیا پہاڑ ہے غریب عوام کو بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ‘بجٹ میں عوام کو ریلیف کے بجائے عوام کے اوپر بوجھ ڈالا گیا ہے ۔

سمجھ سے بالا تر ہیکہ کھانے پینے کی اشیا مہنگی جب کہ وہیکل آئیٹم سستے کر دیئے گئے ہیں عوام مہنگائی کے تلے دبے ہوئے ہیں اور اشیاء ضروری کے اوپر مزید ٹیکس لگانا غریبوں کا گلہ گھوٹنے کے مترادف ہے،۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بجٹ عوام کو ریلیف دینا چاہیے حکومت کو گریب عوام کے مفاد میں بجٹ میں ترامیم کرے اور اشیاء ضروریا کی قیمتوں میں کمی کرے انہوں نے کہا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بھی کم کیا جائے مہنگائی کے تناسب سے غریب عوام کو ریلیف،بجلی کی قیمتوں میں کمی،اشیاء ضروریا کی قیمتوں میں کمی،اور ملازمیں کی تنخواوں بھی اضافی کیا جائے ،انہوں نے کہا بجٹ مہنگائی کے تناسب سے بنایا جائے جس میں غریب عوام کے اوپر بوجھ نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کو ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا جائے ،وفاقی حکومت بجٹ میں غریب عوام کو ریلف دے انہون نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں ریلیف سے آزاد کشمیر کے عوام تک بھی اس کے نتایج بہتر ہوں گے آزاد کشمیر پہاڑی علاقہ ہے آزاد کشمیر کے عوام مہنگائی کے بوجھ کو برادشت نہیں کر سکتے ہیں انہوں نے کہا آزاد کشمیر بجٹ اجلاس میں بھی غریب عوام کے لیئے آواز اٹھاوں گا تاکہ آزاد کشمیر کی عوام کومہنگائی کی تناسب سے ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہابجٹ میں امیروں پر ٹیکس لگایا جائے نہ کہ غریبوں پر غریب عوام دال کھاتے ہیں وہیکل اور جہاز نہیں وزیر خزانہ اور وفاقی حکومت بجٹ پر نظر ثانی کرے۔

متعلقہ عنوان :