گلگت بلتستان انتخابات نے سیاسی رخ تبدیل کردیاہے ، آزادکشمیر پی پی حکومت چند ماہ کی مہمان ہے ، عوام مسلم لیگ نواز کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے، 2016ء کی رسمی کارروائی باقی ہے

مسلم لیگ (ن) مظفرآباد کے رہنماؤں آصف مصطفائی اورسیدفوادگیلانی کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 11 جون 2015 13:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) گلگت بلتستان انتخابات نے سیاسی رخ تبدیل کردیاہے ، آزادکشمیر پی پی حکومت چند ماہ کی مہمان ہے ، عوام مسلم لیگ نواز کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے، 2016ء کی رسمی کارروائی باقی ہے ، ان خیالات کا اظہار پی ایم ایل (ن) مظفرآباد کے لیگی رہنماؤں آصف مصطفائی اورسیدفوادگیلانی نے گزشتہ روز ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مجاور حکومت کے بہتر یہی ہے کہ وہ عام انتخابات سے قبل اقتدار چھوڑ کرگھرچلی جائے ، کم ازکم مزید آٹھ ماہ عوام الناس کو عذاب سے نہ دھکیلے ‘ سوا چار سالوں میں پی پی حکومت نے جوتیرا مارا سب کے سامنے ہے ‘ کرپشن کی اس قدرحدیں پار ہوچکی ہیں کہ وزارتیں توکیا محکمہ جات بھی پیچھے نہیں ‘ موجودہ حکمران لوٹنے کی پالیسی پرتلے ہوئے ہیں ‘ جنہیں اچھی طرح اندازہ ہے کہ اس کے بعد ہم نے اقتدار نہیں دیکھنا اورنہ ہی ہم اقتدار میں آسکتے ہیں لہذا جتنی لُٹ مچاؤ کم ہے،عوام کے خون پسینہ کی کمائی کو اس قدرہضم نہیں ہونے دیں گے ‘ احتسابی عمل سے گزاریں گے اور لٹیرے حکمران عوامی عدالت میں جوابدہ ہوں گے،لیگی رہنماؤں نے مزید کہاکہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نوازکی اکثریت نے ثابت کردیا ہے کہ آئندہ مستقبل مسلم لیگ نواز کا ہے ، پی پی اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں ،جن کاجادو اب عوام پرچل ہی سکتا ، ماضی میں زرداری ‘عمران نے عوام کو جودھوکہ دیا جس کاخمیازہ وہ گلگت بلتستان میں بھگت چکے ہیں جبکہ چوہدری عبدالمجیدآزادکشمیرمیں جلد بھگت لیں گے ،آصف مصطفائی اورسیدفوادگیلانی کاکہناتھاکہ زرداری اورعمران خان اب عوام سے منہ چھپاتے پھررہے ہیں جبکہ چوہدری عبدالمجید بھی اُلٹے منہ گرنے والے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :