دہشت گردوں سے بات چیت نہیں کی جا سکتی، ٹونی ایبٹ
تازہ ترین : 1

دہشت گردوں سے بات چیت نہیں کی جا سکتی، ٹونی ایبٹ

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء )آسڑیلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے بات چیت ممکن نہیں بلکہ ان سے صرف لڑا ہی جا سکتا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے انتہا پسندی کے انسداد کے لیے منعقدہ ایک ’علاقائی کانفرنس‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندی کی اْس سوچ کو ختم کرنا ضروری ہے، جس کی وجہ سے باقی دنیا سے عسکریت پسند عراق اور شام کا رخ کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ نامی دہشت گرد گروپ ’عالمگیر عزائم‘ رکھتا ہے اور نئے جنگجووٴں کی بھرتی کے لیے اس گروپ کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کو روکنے کے لیے زیادہ سخت اقدامات ضروری ہیں۔ ٹونی ایبٹ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے بات چیت ممکن نہیں بلکہ ان سے صرف لڑا ہی جا سکتا ہے۔ اس دو روزہ اجلاس میں تیس مختلف ممالک کے علاوہ فیس بک، ٹویٹر اور گوگل کے نمائندے بھی شریک تھے۔ ایک اندازے کے مطابق ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا ساتھ دینے والے تقریباً ایک سو آسٹریلوی شہریوں میں سے تیس ہلاک ہو چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 13:40:09

اپنی رائے کا اظہار کریں