چین کی فلپائن کے نزدیک متنازعہ جزیرے میں فوجی مشقیں

جمعرات 11 جون 2015 13:39

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) چین نے تائیوان اور فلپائن کے نزدیک متنازعہ جزیرے میں فوجی مشقیں شروع کردیں۔ غیر ملکیمیڈیا کے مطابق چینی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بحریہ کے ترجمان لیانگ یانگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تائیوان اور فلپائن کی سرحد کے نزدیک جزائر میں ملک کی تینوں مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں مکمل جنگی حکمت عملیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں، تاہم یہ معمول کی سالانہ مشقیں جنکا مقصد کسی خاص ملک یا خطے کو ہدف بنانا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ مشقیں عالمی قانون کے عین مطابق ہیں۔

متعلقہ عنوان :