اسلام آباد ، ضیاء مسجد کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں کی کلینک میں ڈکیتی‘ مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر شدید زخمی

جمعرات 11 جون 2015 13:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) اسلام آباد کے علاقے کھنہ پل میں ضیاء مسجد کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں کی کلینک میں ڈکیتی‘ مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ذرائع کے مطابق ضیاء مسجد کے قریب لیڈی ڈاکٹر عظمیٰ کے کلینک پرموٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی واردات کی اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے لیڈی ڈاکٹر پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی۔ لیڈی ڈاکٹر کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :