کسی بھی غیر ملکی جارحیت کے خلاف علاقائی سالمیت کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں ‘پاکستان

ادریس کے ویزا کے اجرا میں مسلسل تاخیر کی وجہ سے بیرون ملک کسی اور پاکستانی مشن کیلئے ذمہ داریاں دی جارہی ہیں ‘ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 11 جون 2015 13:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پاکستان نے کہاہے کہ کسی بھی غیر ملکی جارحیت کے خلاف علاقائی سالمیت کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں ‘ادریس کے ویزا کے اجرا میں مسلسل تاخیر کی وجہ سے بیرون ملک کسی اور پاکستانی مشن کیلئے ذمہ داریاں دی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی محمد خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان کسی بھی غیرملکی جارحیت کیخلاف اپنی علاقائی سا لمیت کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار مسٹرادریس کی ملک بدری کے متعلق بھارتی ذرائع ابلاغ کی بعض اطلاعات کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مسٹر ادریس کوچند ماہ قبل نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں تعیناتی کیلئے نامزد کیاگیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ ادریس کے ویزا کے اجرا میں مسلسل تاخیر کی وجہ سے انہیں بیرون ملک کسی اور پاکستانی مشن کیلئے ذمہ داریاں دی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :