گلگت ‘ دوبارہ گنتی مکمل ہونے کے بعد (ن )لیگ کے حاجی اکبر تابان نے ایک ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے

جمعرات 11 جون 2015 13:31

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سکردو میں جی بی ایل اے سات سکردو ون کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہونے کے بعد (ن )لیگ کے حاجی اکبر تابان نے ایک ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے ۔

(جاری ہے)

غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق سکردو جی بی ایل اے سات سکردو ون میں (ن) لیگ کے امیدوار اکبر تابان کی جانب سے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے جس پر دوبارہ گنتی کے بعد ن لیگ کے حاجی اکبر تابان 3331 ووٹ لے کر فاتح قرارپائے۔جبکہ پی ٹی آئی کے راجہ جلال 3330 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔دو روز قبل پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ جلال ایک ووٹ سے کامیاب قرار دئیے گئے تھے

متعلقہ عنوان :