چوتھی قومی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ پرسوں شروع ہوگی
تازہ ترین : 1
چوتھی قومی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ پرسوں شروع ہوگی

چوتھی قومی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ پرسوں شروع ہوگی

اسلام آباد ۔11جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت چوتھی قومی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ ہفتہ سے لاہور میں شروع ہوگی، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں بوائز انڈر18- ، بوائز انڈر16- ،بوائز انڈر14- اور گرلز انڈر18- مقابلے ہونگے،انہوں نے کہا کہ اس سے قبل یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تین ایونٹ منعقد ہوچکے ہیں جن میں سے دو اسلام آباد اور ایک کراچی میں شامل ہیں انہوں نے کہاکہ پانچویں قومی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ رمضان المبارک کے بعد پشاور میں کھیلی جائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 13:25:07

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں