اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کے ناموں کا اعلان کل کیا جائے گا

جمعرات 11 جون 2015 13:25

اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کے ناموں کا اعلان ..

اسلام آباد ۔11جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے 20 رکنی قومی ہاکی ٹیم کے ناموں کا اعلان ٹرائلز کے بعد کل جمعہ کو نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے بتایا کہ ٹرائلز میں 28 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں اور 18 رکنی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کل جمعہ کو کیا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین صلاح الدین جبکہ ممبران میں چوہدری ارشد، ایاز محمود ، خالد بشیر اور مصدق حسین شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لئے 15 جون کو بیلجیئم روانہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :