جنوبی کوریا میں میرس وائرس کے 14نئے مریض سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 122 تک پہنچ گئی

جمعرات 11 جون 2015 13:23

سیئول ۔11جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) جنوبی کوریا میں میرس وائرس کے 14نئے مریض سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 122تک پہنچ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کی وزارت صحت نے ملک بھر میں میرس وائرس کے 14نئے مریضوں کی تصدیق کر دی ہے اور وزارت صحت کے اعدادو شمار کے مطابق اس مرض سے اب تک 122افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 9افراد اس مہلک وائرس کے باعث اب تک ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ میرس وائرس سے متاثرہ افراد کو خصوصی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے اور ان افراد کی مکمل دیکھ بھال جاری ہے ۔