وسطی افریقی ملک برونڈی میں 19جون کو انتخابات کرانے کا اعلان
تازہ ترین : 1

وسطی افریقی ملک برونڈی میں 19جون کو انتخابات کرانے کا اعلان

بوجمبورہ۔11جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وسطی افریقی ملک برونڈی میں 19جون کو انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برونڈی میں پارلیمانی انتخابات کی منسوخی کے بعد صدر کرنسیزا نے رواں ماہ کی 19تاریخ کو عام انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ دوسری جانب اپوزیشن نے اس اعلان کو مسترد کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ صدر کرونسیزا نے تیسری مرتبہ ان انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا اور فوج کے ایک میجر جنرل نے تختہ الٹنے کی کوشش بھی کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 13:22:47

اپنی رائے کا اظہار کریں