اقوم متحدہ مسلح بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں آزادی پسند کشمیریوں کے قتل کا نوٹس لے، فاروق رحمانی

جمعرات 11 جون 2015 13:21

سرینگر ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) جموں کشمیر پیپلزفریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے مسلح بھارتی ایجنٹوں کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں آزادی پسندوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ آزادی پسندرہنماؤں اور انکے ہمدردوں کے قتل کا نوٹس لے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں پیش آنے والے حالیہ واقعات سے لگتا ہے کہ بھارتی وزیردفاع نے آزادی پسند کشمیریوں کا دہشت گردوں کے ذریعے مقابلہ کرنے اور خفیہ بھارتی ایجنسیوں کو ٹارگٹ کلنگ کا کام سوپنے کے حوالے سے حال ہی میں جوبیان دیاتھا ، اس پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد کے ہاتھوں جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے سینئر رہنما محمدیوسف شیخ کے بیٹے محمد الطاف شیخ کاالمناک قتل مقبوضہ علاقے کی خطرناک صورت حال کا پتہ دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ بھارت کا جبر و استبداد کشمیریوں کے حوصلے ہرگز متزلزل نہیں کر سکتااور وہ اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کی جدو جہد مقصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔ انہوں نے محمد الطاف شیخ کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شہید کے درجات کی درجات کی بلندی کیلئے دعاکی۔

متعلقہ عنوان :