بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان مخالف جارحانہ بیانات کے خلاف حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے دو قراردادیں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیں

جمعرات 11 جون 2015 13:18

اسلام آباد ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان مخالف جارحانہ بیانات کے خلاف حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے دو قراردادیں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔

(جاری ہے)

آغاز میں اسپیکر نے ایوان سے بعض ارکان کی رخصت کی درخواستوں پر منظوری حاصل کی۔ اس کے بعد پیپلز پارٹی کے رکن عمران ظفر لغاری نے کہا کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کے حوالے سے قرارداد لانا چاہتے ہیں جس پر اسپیکر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں جماعتوں سے قراردادوں کے مسودے وصول ہوئے ہیں، ان میں سے کسی ایک پر اتفاق رائے کرلیں۔