آسٹریلیا میں مئی کے دوران بے روزگاری کی شرح 6.0 فیصد تک گر گئی

جمعرات 11 جون 2015 13:17

سڈنی۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) آسٹریلیا میں رواں سال مئی کے دوران بے روزگاری کی شرح 6.0 فیصد تک گر گئی۔ آسٹریلوی شماریاتی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مئی کے دوران بے روزگاری کی شرح میں کمی ہوئی اور روزگار کے 42 ہزار کے قریب مواقع پیدا کئے گئے جبکہ ماہرین نے مئی میں روزگار کے 10ہزار مواقع پیدا ہونے کی توقع ظاہر کی تھی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران ملک میں جزو وقتی روزگار کے 27 ہزار 300 اور کل وقتی روزگار کے 14ہزار 700 مواقع پیدا کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :