ہانگ کانگ اور ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں تیزی، شنگھائی میں ملا جلا رحجان
تازہ ترین : 1

ہانگ کانگ اور ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں تیزی، شنگھائی میں ملا جلا رحجان

ہانگ کانگ ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ہانگ کانگ اور ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی جبکہ شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رحجان رہا ۔ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 236.23 پوائنٹس کے اضافے سے 26923.87 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا جبکہ مجموعی تجارتی حجم 71.55 ارب ہانگ کانگ ڈالر رہا۔

ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں حصص کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 1.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران اہم ترین نکی 225 انڈیکس 336.61 پوائنٹس کے اضافے سے 20382.97 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ ٹاپکس انڈیکس 1.27 فیصد یا 20.65 پوائنٹس کی بہتری سے 1648.88 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رحجان دیکھا گیا اور اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.19 فیصد یا 9.67 پوائنٹس کی کمی سے 5096.37 پوائنٹس ہوگیا جبکہ شین زین کمپوزٹ انڈیکس 0.61 فیصد یا 18.70 پوائنٹس کی بہتری سے 3074.28پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 13:17:52

اپنی رائے کا اظہار کریں