بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا میں گریڈ 21 اور 22 کے افسران کی تعیناتی اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ غیر مناسب سلوک سے متعلق تحریک التواء مسترد

جمعرات 11 جون 2015 13:17

اسلام آباد ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا میں گریڈ 21 اور 22 کے افسران کی تعیناتی اور وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ غیر مناسب سلوک سے متعلق تحریک التواء مسترد کر دیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر سردار محمد اعظم خان موسیٰ خیل کی ان معاملات پر دو تحاریک منظوری کے تعین کے لئے ایجنڈے پر تھیں لیکن چیئرمین نے انہیں منظور نہیں کیا۔ سینیٹر روبینہ خالد کی خیبرپختونخوا میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بد انتظامی سے متعلق تحریک التواء منظوری کے لئے ایجنڈے پر تھی لیکن وہ خود موجودہ نہیں تھیں جس پر اسے ڈراپ کر دیا گیا۔