سینیٹ کے ڈائریکٹر سٹاف مختار خان کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

جمعرات 11 جون 2015 13:17

اسلام آباد ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ایوان بالا میں سینیٹ کے ڈائریکٹر سٹاف مختار خان کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ جمعرات کو چیئرمین سینیٹ نے ارکان کو آگاہ کیا کہ گزشتہ روز مختار خان ڈائریکٹر سٹاف سینیٹ انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 21 سال تک سینیٹ میں خدمات سر انجام دیں جنہیں تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ چیئرمین کی ہدایت پر قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے ان کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائی۔

متعلقہ عنوان :