حضرو‘ ڈکیتی یا دشمنی کا شاخسانہ؟ رات کے وقت دکان بند کرکے گھر جانے والا دکاندار ..
تازہ ترین : 1

حضرو‘ ڈکیتی یا دشمنی کا شاخسانہ؟ رات کے وقت دکان بند کرکے گھر جانے والا دکاندار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل

حضرو( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ڈکیتی یا دشمنی کا شاخسانہ، تھانہ رنگوکے علاقہ کاملپور عالم میں رات کے وقت دکان بند کرکے گھر جانے والا دکاندار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل، رنگو پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق شمس الرفیع نے پولیس چوکی سرکہ میں بیان دیا کہ میرا 55سالہ والد ریاض ولد مصطفی قوم ترکھان جو کاملپور عالم میں بجلی کی دکان کرتاتھا گزشتہ رات بوقت ساڑے گیارہ بجے حسب معمول دکان بند کرکے اپنی موٹرسائیکل نمبری 1281 AKKپر اپنے گھر پائندہ جارہا تھا کہ کاملپور عالم کے راستہ میں سڑک پر نامعلوم افراد نے انہیں آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کردیا، گولیاں میرے والد کے سینے پر لگیں جس وجہ سے وہ موقع پر جاں بحق پائے گئے، ہماری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، رنگو پولیس نے وقوعہ کی اطلاع پاتے ہی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال حضرو پہنچایاجو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی، یاد رہے مقتول کی جیب میں موبائل فون اور معمولی رقم موجود تھی تاہم علاقہ میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 12:44:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں