کوئٹہ : پشتون آباد میں پولیس موبائل پر فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 4 پولیس اہلکاران ..
تازہ ترین : 1

کوئٹہ : پشتون آباد میں پولیس موبائل پر فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 4 پولیس اہلکاران جاں بحق

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 11 جون 2015 ء) : پشتون آباد میں نامعلوم افراد نے پولیس کی موبائل پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت پولیس کے 4 اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں. پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا ہے پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور فائرنگ کرنے کے فوری بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے. جبکہ علاقہ کے اسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو طلب کر لیا گیا ہے. تاہم پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے.

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 12:35:27

اپنی رائے کا اظہار کریں