میانمار نے بھارت کی جانب سے حدود میں کارروائی کر کے باغیوں کو ہلاک کر نے کے دعویٰ ..
تازہ ترین : 1

میانمار نے بھارت کی جانب سے حدود میں کارروائی کر کے باغیوں کو ہلاک کر نے کے دعویٰ کو مسترد کر دیا

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)میانمار نے ان میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا جن کے مطابق بھارتی فورسز نے اس کی حدود میں کارروائی کرکے باغیوں کو ہلاک کیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کا کہنا تھا کہ اس کی فورسز نے منی پور میں سرگرم باغی گروپ کے کارندوں کو کارروائی کرکے ہلاک کردیا ہے جو گزشتہ ہفتے مبینہ طور پر بھارتی فوجیوں کو ہلاک کرنے میں ملوث تھے۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ بھارتی فوجی میانمار کی سرحد عبور کرکے میانمار داخل ہوئے اور 15 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا یہ کارروائی دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا نتیجہ تھی۔میانمار کے صدارتی دفتر کے ڈائریکٹر زا ہتے کے مطابق کارروائی صرف بھارتی سرحد کی جانب کی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ میانمار کسی غیر ملکی کو برداشت نہیں کرے گا جو ہمارے سرزمین کا استعمال کرکے ہمسایہ ممالک پر حملے کریں۔

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 12:35:11

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں