چالیس ہزار غیرقانونی تارکین وطن کو مختلف علاقوں میں منتقل کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کو یقینی بنائی جائے

یورپی یونین کی28 رکن ممالک سے اپیل

جمعرات 11 جون 2015 12:35

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) یورپی یونین نے اپنے 28 رکن ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ 40 ہزار غیرقانونی تارکین وطن کو مختلف علاقوں میں منتقل کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب صرف ایک روز میں تقریباً ایک ہزار غیرقانونی مہاجرین یونان پہنچے یورپی یونین کا منصوبہ ہے کہ اٹلی پہنچنے والے ہزاروں مہاجرین کو مختلف یورپی ممالک میں تقسیم کیا جائے۔ تاہم اس یورپی منصوبے پر مختلف ممالک کی جانب سے اعتراضات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :