لائیو کنسرٹس میں پرفارم کرنا پسند کرتی ہوں‘ سوناکشی

جمعرات 11 جون 2015 12:27

لائیو کنسرٹس میں پرفارم کرنا پسند کرتی ہوں‘ سوناکشی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا جو پریانکا چوپڑا عالیہ بھٹ اور شردھاکپور کے ساتھ ان اداکاراؤں کے گروپ میں شامل ہوچکی ہیں جو اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کوبھی بطور پیشہ اپنارہی ہیں نے مستقبل میں بالی ووڈ فلموں کے لیے پلے بیک گلوکاری کرنے کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ لائیو کنسرٹس میں پرفارم کرنا پسند کرتی ہیں اور انھیں ہی ترجیح دیں گی ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں ہونیوالے 3 روزہ انٹرنیشنل انڈین فلم ایوارڈ 2015 (ائیفا) میں لائیو پرفارمنس کے بعد بھارتی خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، سوناکشی سنہا کا کہنا تھا میں نے ابھی تک فلموں کیلئے پلے بیک گلوکاری کے متعلق کچھ نہیں سوچا اور نہ ہی جلد ہی ایسا کرنے کا کوئی ارادہ ہے میرے نزدیک پلے بیک گلوکاری کا رسپانس فلم ریلیز ہونے کے بعد ملتا ہے جب کہ کنسرٹ کے دوران ہی کسی بھی گلوکار کو اس کی پرفارمنس پسند یا نا پسند کیے جانے کا اندازہ ہوجاتا ہے میں لائیو پرفارمنس سے خوش ہوتی ہوں اور مستقبل میں بھی کنسرٹس کرنا ہی پسند کروں گی ۔