حلقہ کھاوڑہ میں مشٹمہ کے مقام پر 13جون کو مسلم لیگ (ن)کا تاریخ ساز جلسہ ہوگا‘راجہ ..
تازہ ترین : 1

حلقہ کھاوڑہ میں مشٹمہ کے مقام پر 13جون کو مسلم لیگ (ن)کا تاریخ ساز جلسہ ہوگا‘راجہ شمشیر علی

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)حلقہ کھاو ڑہ میں مشٹمبہ کے مقام پر13جو ن کو قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا تاریخ سازجلسہ ہو گا ،جس سے حلقہ کے اندر سے پی پی ،مسلم کانفرنس اور نو مولود جماعت پی ٹی آئی کا مکمل طو ر پر صفایا ہو جائے گا ،لیگی کارکنان قائد کشمیر کے پر زور استقبال کے لیے تما م تیا ریا ں مکمل کر چکے ہیں اور قائد کشمیر کے بے صبری کیساتھ منتظر ہیں ۔

ان خیا لات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ کھاوڑہ کے کارکنا ن راجہ شمشیر علی ، راجہ ضیغم جاوید ، راجہ وقاص و دیگر نے گزشتہ روز صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ حلقہ کھاوڑہ اس وقت مسلم لیگ ن کا گڑھ بن چکا ہے اور رہی سہی کثر 13جو ن کو پوری ہو جائے گی ، اب کسی کو بھی حلقہ کھاوڑہ کے حقوق کے سا تھ کھلواڑ کرنے کی اجا زت نہیں دی جا ئے گی ، کیو نکہ عوام میں شعور بیدار ہو چکا ہے اور عوام یہ جان چکے ہیں کہ مسلم لیگ ن ہی سہی معنو ں میں عوامی حقو ق کی علمبردار جماعت ہے اور قائدکشمیر راجہ فاروق حید ر خان کشمیر ی قو م کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں ،اور آمدہ انتخا بات میں مسلم لیگ ن حلقہ کھاوڑہ میں سے راجہ فاروق حیدر کی قیا دت میں کلین سویپ کرے گی ۔

وقت اشاعت : 11/06/2015 - 12:16:44

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں