پشاور،ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹیئر کورکی گاڑی پر خود کش حملہ ،2 اہلکاروں سمیت3 جاں بحق،

جمعرات 11 جون 2015 12:04

پشاور،ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹیئر کورکی گاڑی پر خود کش حملہ ،2 اہلکاروں سمیت3 ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پشاور کے علاقے حیات آباد ڈپٹی کمانڈنٹ فرنٹیئر کور کی گاڑی کو خود کش حملہ آور نے نشانہ بنایا ہے جس سے2 اہلکار اور ایک راہ جاں بحق ہوگیا اور ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آر پی ملک طارق اور3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پہنچا دیا گیاہے ،پولیس ڈسپوزل سکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کئے، بم دھماکے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز ڈپٹی کمانڈنٹ اپنے محافظوں کے ہمراہ رہائش گاہ سے دفتر کی جانب روانہ تھے کہ حیات آباد کے علاقے فیز5 میں ایک خود کش حملہ آور نے موٹر سائیکل کو گاڑی سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ اس حملے میں ایک راہ گیر بھی مارا گیا ۔

(جاری ہے)

دھماکے میں کمانڈنٹ ملک طارق اور ان کے تین محافظ اور ڈرائیور زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیموں فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا جہاں پر 2 اہلکارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔

ایس ایس پی میاں سعید نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمانڈنٹ ملک طارق کی گاڑی کو رہائش گاہ سے چند میٹر کے فاصلے پر نشانہ بنایا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق راہ گیر کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ،یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ راہ گیر ہے یا کوئی اہلکار ۔انچارج ڈسپوزل سکواڈ شفقت ملک نے خود کش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خود کش دھماکہ میں7 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا،حملہ آور نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی اور اپنی موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرائی ۔دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ،پولیس نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی انتہائی سخت کر دی ہے

متعلقہ عنوان :