وانا :قبائلی عمائدین کا بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف دھمکی آمیز بیانات پر شدید ردعمل

جمعرات 11 جون 2015 12:03

وانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) جنوبی وزیرستان ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر وانا کے رستم بازار میں قبائلی عمائدین کے جر گے میں بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف دھمکی آمیز بیانات پر شدید ردعمل کا اظہا ر کر تے ہو ئے عما ئدین نے کہا کہ پاکستانی کی سلا متی اور دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے،ملک میردل خان ،ملک،ایدریس خان ،ملک دلبر محمد،ملک عبدالغنی ،حاجی محمد نبی نے قبائلی جرگے کے اختتام پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے ہندوستانی قیادت کو خبر دار کیا کہ وہ پاکستان کے خلاف دھمکی آمیزلہجہ و رویہ ترک کر دیں۔

(جاری ہے)

کسی بھی ممکنہ جارحیت اور ضرورت کے وقت لاکھوں کفن پوش قبائل ہمہ وقت پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہیں۔ پاکستانی ریاست سے محبت ہماری خون میں رچی بسی ہے۔ ہمارے آباو اجداد نے بھی بھارت کے خلاف میدان جنگ میں حصہ لیا تھا ،ابھی ہم لیں گے۔ آج سے مختلف مقاما ت پر ہندوستانمخالف ریلیاں نکلالی جا ئینگی۔عالمی برادری کو دنیا کا آمن عزیز ہو تو ہندوستانی قیادت کے دہشت گردانہ رویے کا نوٹس لینا پڑیگا-حکومت اور فوج ہمیں صرف اشارہ کریں ہم اپنے اسلحے کیساتھ لڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :